بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دیدیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف اور  حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔ احتساب عدالت لاہورکے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کرادی ہے، رپورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگرکو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بےگناہ قرار دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24مئی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلی فون رابطہ
Back to top button