ہمیں سرکاری املاک پر حملہ نہیں کرنا، پاک فوج ہماری ہے، شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئےلائحہ عمل کااعلان کروں گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میری اہلیہ اسپتال میں ہیں ان کی تیمارداری کے لیے آیا تھا، اسلام آبادجارہا ہوں سینیئرلیڈرشپ اور6رکنی کمیٹی کااجلاس بلایاہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میں نے رابطہ کرنےکی کوشش کی ہےکچھ لوگوں سے رابطہ ہواہے، اگرعمران خان کے بعد میری گرفتاری کا منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا ایک سےدوسرےہاتھ میں جائےگا، صبح عمران خان کے پاس تھا اب میرےپاس ہے،رات کو ہوسکتاہے یہ جھنڈاکسی اورکےہاتھ میں ہو۔ان کا کہنا تھاکہ عوام کو نکلنا ہوگا اس امپورٹڈ سرکار اور چور ٹولے کا مقابلہ کرنا ہوگا، اپیل کررہا ہوں جہاں جہاں ہیں اپنے گھروں سے نکالیں، ہمیں کسی پرحملہ نہیں کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا، ہمیں پرُامن طریقے سےجدوجہد کرنی ہے، پورے ملک میں اس جبر کے خلاف نکلنا ہوگا۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان ہماری ہے، ہمارے بھائی ہیں ہمارے بچے ہیں ہمارے بھائی ہیں بیٹے ہیں، ہمارا جھگڑا فوج سے ہرگز نہیں ہے، ہم صرف ان کو احساس دلوارہے ہیں کہ وہ دیکھیں کہ ملک کیا ہوا ہے پی ڈی ایم ٹولہ کیا کررہا ہے۔