بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان سمیت دنیابھر میں پرندوں کی نقل مکانی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیابھر میں پرندوں کی نقل مکانی کا عالمی دن کل-9 مئی بروز منگل کو منایا جائیگا ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کا مقصد لوگوں میں ان پرندوں کی نسل کی بقاء اورتحفظ کیلئے آگاہی پیداکرنا ہے ان پرندوں کو موسمی شدت ،موسمی تغیر ،ماحول میں مسلسل تبدیلیوں اور پرندہ دشمن انسانوں سے شدید خطرات لاحق ہیں ایک اندازے کے مطابق تقریبا 350اقسام کے پرندے موسم کی شدت سے بچنے کیلئے دوسرے ممالک کو ہجرت کرجاتے ہیںاور وہ موسم واپس آتے ہی اپنے اصل خطے کی طرف لوٹ آتے ہیںپرندوں کی بقاء اور تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے زیراہتمام عوامی شعور بیدارکرنے کیلئے تقریبات انعقاد پذیرہونگی اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کرینگے ۔

اشتہار
Back to top button