آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سینئر نائب صدر ریحان عثمان کو عمرہ ادائیگی سے واپسی پر عشائیہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد اسلم سیال کی جانب سے عمرہ ادائیگی سے واپس آئیں اپووا کی موسٹ سنئیر ممبر اور خواتین ونگ کی سنئیر نائب صدر ریحانہ عثمانی سمیت اپووا کے دیگر عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں سرگودھا بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر اور اپووا کی لیگل ایڈوائزر سعدیہ ہما شیخ نے سرگودھا سے جبکہ راولپنڈی سے اپووا کی دیرینہ ممبر انعمتہ عطاریہ ، ہردلعزیز شاہین آپا، خواتین ونگ کی صدر ثمینہ طاہر بٹ اور اپووا کی دیرینہ ممبر اور سماجی کارکن نبیلہ اکبر نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر عہدیداران و ممبران میں بانی و صدر ایم ایم علی ،حافظ محمد زاہد،سفیان فاروقی،فاروق خان،ساجد ،خرم بصرہ،محمد احمد،،ابتسام احمد،مدیحہ کنول،سحرش خان،علیمہ جبیں،فلک زاہد،ارم حمزہ (مانو)حفصہ،مریم راشد،ماہم زہرہ،فاطش اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریحانہ عثمانی کی طرف سے تمام شرکاء کو آب زم زم کا تحفہ پیش کیا گیا۔شرکاء نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں شرکاء نے فروغ ادب کے حوالے سے کی جانے والی اپووا کی کاوشوں کو سراہا اور پرتکلف عشائیہ دینے پر اسلم سیال کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Exit mobile version