نظریہ پاکستان فورم ضلع خوشاب کے تین رکنی وفد کا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول خوشاب کا خصوصی دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نظریہ پاکستان فورم ضلع خوشاب کے تین رکنی وفد نے فورم کے صدر پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کی قیادت میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول خوشاب کا خصوصی دورہ کیا۔وفد کے دیگر اراکین میں بلال خاور معروف سابق بینکار اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سرفراز خان بلوچ سابق کسٹم آفیسر شامل تھے۔
سکول انتظامیہ نے نصرت خان کی سربراہی میں وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ ادارے کے جملہ سٹاف ممبران نے ہیڈماسٹر کی خصوصی ہدایات پر پروگرام کے لیے بہت عمدہ انتظامات کیے تھے۔ کارروائ کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیاگیا۔ پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ صدر نظریہ ء پاکستان فورم ضلع خوشاب نے لیکچر دیتے ہوءے سکول کی سینیئر کلاسز کے طلباء کو نظریہ ء اسلام اور نظریہ پاکستان کا تقابلی موازنہ ایک سیر حاصل گفتگو کے ذریعے واضح کیا۔ نظریہ پاکستان کی اہمیت و افادیت کو ماضی،حال اور مستقبل کی تاریخی مثالوں سے سمجھایا۔لیکچر کے دوران طلباء کا ڈسپلن اور اساتذہ کرام کی نگرانی قابلِ دید تھی۔

Exit mobile version