عوامی حقوق کے تحفظ کے لیئے پیپلز رائیٹس کونسل ضلع خوشاب کا افتتاحی اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب کے عوام کے عوامی حقوق کے تحفظ کے لیئے پیپلز رائیٹس کونسل ضلع خوشاب کا افتتاحی اجلاس گاھی ھاوس خوشاب میں منعقد ھوا۔۔اجلاس کی صدارت پیپلز رائیٹس کونسل ضلع خوشاب کے صدر اور پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی ملک ظل حسنین نے کی۔۔اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سینیر راھنماوں ،سول سوسائٹی کے اکابریں، اور میڈیا کے سینیر نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔۔۔افتتاحی اجلاس میں پیپلز رائیٹس کونسل کے قواعد و ضوابط اور عھدیداران کی حتمی منظوری دی گئ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع کے عوامی حقوق کا تحفظ کیا جاے گا ۔ اجلاس سے جن مقررین نے اظہار خیال کیا ان میں سید عابد حسین شیرازی،معروف قانوں دان ملک پرویز مدھوال،معروف مزھبی اور سماجی شخصیت شفقت حسین جعفری ایڈووکیٹ،پیلز پارٹی ضلع خوشاب کے سینیر راھنما امیر خان بلوچ،پیپلز پارٹی تحصیل نور پور تھل کے صدر اور پارٹی ٹکٹ ھولڈرز ملک غلام حبیب کلیرا ،خواتین کے حقوق اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں کی روح رواں میڈم اسلم خاتون اور میڈم سائرہ ملک کے علاوہ دیگر عھدیداران نے خطاب کیا اور اپنی تجاویز و آراء اجلاس میں پیش کیں۔اخر پر پیپلز رائیٹس کونسل ضلع خوشاب کے چیرمین حاجی ملک ظل حسنین نے شرکاء اجلاس کی طرف سے مکمل اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اورعوامی حقوق کے تحفظ کے لیئے بھر پور جد و جہد کا یقین دلایا۔

Exit mobile version