بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت ملکی معیشت کودرست راہ پرگامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیرخزانہ

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام اور ترقی کے حصول کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں اصلاحات اور وسائل کی فراہمی کے کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک کی موجودہ معاشی اور اقتصادی صورتحال کو اجاگر کیا ۔

وزیر خزانہ نے موجودہ محصولاتی نظام میں درپیش مسائل اور چیلنجز کی نشاندہی کرنے پر کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مستحکم معاشی ترقی کے حصول کیلئے وسائل کی فراہمی،کاروبار کو آسان بنانے اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات کی غرض سے کار آمد تجاویز دینے پر کمیشن کے کردار کی تعریف کی ۔

اجلاس میں کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر غور کیاگیا اور تمام فریقوں سے مشاورت کے بعد کاروبار دوست ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button