قومی
صدر مملکت نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023 کی توثیق کردی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان بل 2023 کی توثیق کردی ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کا قیام عمل میں لانا ہے۔صدر مملکت نے پیر روشان انسٹیٹیوٹ آف پراگریسو سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیز میران شاہ بل 2023 کی بھی توثیق کر دی ہے۔ بل کا مقصد میران شاہ خیبر پختونخوا میں پیر روشان انسٹیٹیوٹ کا قیام ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلز کی توثیق آئین کے آرٹیکلز 70 اور 75 کے تحت کی ہے۔