بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کراچی میں چھ یونین کونسل میں دوبارہ گنتی کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا،۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے وکیل قیصرامام اور حسن جاوید شورش عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن حکام اور دیگر امیدواروں کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاحکم کالعدم قراردینے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری ہوں گی۔جماعت اسلامی نے چھ یونین کونسلزمیں دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ کی استدعا کی تھی۔

اشتہار
Back to top button