پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔شاہینوں نے ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کی ہیٹرک کر کے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی ٹھان لی جبکہ مہمان ٹیم نے جیت کے ساتھ کم بیک پر نظریں جما لیں۔دونوں ٹیموں نے مسلسل دو میچز کے بعد گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور تیسرے میچ کی منصوبہ بندی پر نظریں مرکوز کیں جبکہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کر لی گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تیسرے میچ کے لئے بھی قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی میدان لگے گا اور رات 9 بجے ایکشن شروع ہوگا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ، صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 88 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 38 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔