بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جتنا مرضی زور لگالیں، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات مقررہ وقت پر اسی سال ہوں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا، حلقے کے عوام نے ہر بار مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، 2018 میں میرے حلقے کو 3 جگہ تقسیم کیا گیا، ہم نےلوگوں کی خدمت کی تھی ان کا مقصد تھا کہ ہمیں کمزور کیا جائے، آج میرے پاس کوئی عہدہ ہے تو وہ آپ کی خدمت کی وجہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی زور لگائیں، 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، انتخابات اکٹھے ہوں گے اور مقررہ وقت پر اسی سال ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button