شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک اور درمیانی یا اس سے زیادہ رینج کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ میزائل جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے پانیوں میں گرا۔غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جاپان نے میزائل تجربے کے بعد شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا جو کہ اب واپس لے لیا گیا ہے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارننگ سسٹم نے غلط پیش گوئی کی تھی کہ شمالی کوریا کا میزائل ان کے جزیرے کے قریب گرے گا۔جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے میزائل تجربے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا ہم اجلاس طلب کرلیا ۔جاپان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل جاپان کی حدود میں نہیں گرا، اس حوالے سے وہ مزید تفصیلات کے لیے میزائل تجربے کا تجزیہ کررہے ہیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے کہا کہ میزائل تجربے کے بعد وہ ہائی الرٹ ہے اور اس سلسلے میں امریکا سے قریبی رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ زیادہ عملی اور جارحانہ انداز میں ملک کی جنگی مزاحمت کو مضبوط بنانے پر کام کریں گے۔

Exit mobile version