اسسٹنٹ کمشنرتحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان کا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنرتحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان کا ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، اسسٹنٹ کمشنر نے گودام میں ذخیرہ کی گئی 360 گٹو چینی برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا ۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے عوامی ریلیف کے لیے تحصیل انتظامیہ نورپورتھل کو زبردست خراج تحسین ۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ علاقہ میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں ہے ۔ علیزہ ریحان نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی، گرانفروشی، ذخیراندوزی اور مضرصحت اشیاء فروخت کرنے سے اجتناب کیا جائے ۔ لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی ہرگزکسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ہرگز کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ علیزہ ریحان نے کہا کہ عوامی حقوق کا تحفظ اور اجتماعی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی ترجیحات ہیں۔

Exit mobile version