بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی، ایرانی اور کینیڈین سفیروں سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی خطے میں امن کے لیے انتہائی اہم ہے۔

وہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وہ پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام شعبوں میں کینیڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی طرف سے کینیڈا کو افرادی قوت کی فراہمی کے حوالے سے امید ظاہر کی۔

دریں اثناء پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے منگل کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں تعیناتی کے دوران پاکستان ایران تعلقات کے فروغ کے لیے سید علی حسینی کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن کے لیے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی بہت ضروری ہے۔

اشتہار
Back to top button