پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین خورشید برلاس نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شائق بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اور انہیں دوسری کوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن جو کہ 26 سے 28 مئی کو الجنت پیلس کوئٹہ میں تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی کے بارے میں بتایا دوران گفتگو خورشید برلاس نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ نمائش کا مقصد پاکستان کی تعمیر وترقی کو فروغ دینے، پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے سمیت ملک میں تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شائق بلوچ نے تجارت کے حوالے سے خورشید برلاس کے اقدامات کو سراہا اور انہیں یقین دہانی کروائی کوئٹہ میں نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے یہ نمائش بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا کہ وہ لازمی 25 مئی کو کوئٹہ انوسٹمنٹ کانفرنس اور 26 مئی سے 28 مئی کو شروع ہونے والی نمائش میں بھرپور شرکت کرینگے۔ آخر میں چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن آف انڈسٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔