ٹیرف میں 8 سے 112 فیصد تک اضافہ، سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف نافذ

سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذکردیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سیشروع ہوگیا ہے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہیکہ بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائیجارہے ہیں جس صارف کابل 871 روپے تھا اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار900 روپے ہو گیا ہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے جب کہ نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئے گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے

Exit mobile version