قومی
وزیراعظم ہائوس میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیاگیا
وزیرعظم ہاؤس میں مشکوک شخص کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں تاہم مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مشکوک شخص کے داخل ہونے کی اطلاع کے بعد سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہوا، سیکورٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشکوک شخص تین روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیر اعظم ہاؤس داخل ہوا، مشکوک شخص کئ اطلاع پر پولیس سمیت تمام اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ،مشکوک شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔سی ٹی ڈی ،پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں