کورونا سے ایک اور مریض چل بسا، 53نئے کیسز رپورٹ

مثبت کیسز کی شرح 1.37 فی صدرہی،13 مریضوں کی حالت تشویشناک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثرہ ایک اور مریض چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 53نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ  برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 863 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 53 افراد کے نتائج مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.37 فی صد ریکارڈ ہوئی۔24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا، این آئی ایچ کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے دوران 53 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہے۔

Exit mobile version