مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 55نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 965 ٹیسٹ کئے گئے، مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ اس موذی کے 14مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح1.85 فیصد ریکارڈ ہوئی ۔این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 17 اعشاریہ 16 فیصد ریکارڈ ہوئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 123 ٹیسٹ کئے گئے ،23 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق لاہور میںکورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 81 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ گوجرانوالہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد رہی۔