کھیل
کین ولیمسن کے گھٹنے کی انجری شدید، عالمی کپ میں بھی شرکت مشکوک
نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی رواں سال ہونے والی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ، کین ولیمسن جن کو انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران گھنٹے پر شدید چوٹ آئی تھی اور جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس آگئے تھے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کے گھٹنے کی چوٹ شدید نوعیت کی ہے اور اس کیلئے انہیں سرجری کرانا پڑے گی، ڈاکٹر نے گھٹنے کا معائنہ کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کین ولیمسن کو سرجری کی ضرورت ہے تاہم ابھی ان کے گھٹنے پر سوجن ہے اور اس کے ختم ہونے کے بعد سرجری کردی جائے گی، اس حوالے سے کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ اس طرح کی انجری افسوسناک ہے تاہم اب میری ساری توجہ گھٹنے کی سرجری کرانے پر ہے جس کے بعد ری ہیب شروع ہوگا کوشش ہے کہ جلد سے جلد کرکٹ میں واپسی ہو سکے۔