خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ عرفان مارٹن ان ایکشن،نوشہرہ شہرمیں بازاروں کا دورہ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ آویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کے حوالے سے چیکینگ کی۔ انھوں نے مقررہ نرخنامے سے زیادہ وصولی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے جبکہ تین دکانوں کو سیل کر دیا ۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ قانون شکنی کے مرتکب اور منافع خور افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء خورو نوش کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔کسی شخص کو بھی شہریوں کا معاشی استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔