نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
نیوزی لینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد نو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، ڈونیڈن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جو 19 اوورز میں 141 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 37 جبکہ کوشل پیریرا 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملن نے پانچ سری لنکا بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، بین لیسٹر نے دو جبکہ ہینری شپلی، راچن رویندرا اور جیمز نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے مقابلہ نو وکٹوں سے جیت لیا، ٹم سیفرٹ 79 جبکہ چاڈ بوس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے کوسن راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔