بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسرائیل کیساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان

 امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے

پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

دفترِخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِخارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے  اسرائیلی پولیس کا طلوع فجر سے قبل مسجد اقصیٰ پر دھاوا
Back to top button