بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو کی اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ امید ہے تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور تعلیم کے میدان میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

دریں اثنا اسلام آباد میں مقیم سفارتکاروں کے اعزاز میں اپنی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ رمضان ہمیں مالی طور پر مشکلات کے شکار لوگوں کی یاد دلاتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کی بحالی بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی دیگر ممالک کی طرح چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر کئی مسائل کا سامنا رہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بھی دنیا بھر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے دوست ملکوں نے ہماری مدد کی۔

اشتہار
Back to top button