مستحق افراد کو مفت آٹا کی تقسیم حکومتِ پنجاب کا بہت بڑا اِقدام ہے، منصور قادر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)صوبائی وزیر ھائر ایجوکیشن وسکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ منصور قادر نے کہا ہے کہ ماہِ صیام کے بابرکت مہینہ میں مستحق افراد کو مفت آٹا کی تقسیم حکومتِ پنجاب کا بہت بڑا اِقدام ہے۔ جس سے رجسٹرڈ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔صوبائی وزیر ضلع خوشاب کے دورہ کے موقع پر فاطمہ جناح ھال جوہرآباد میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے اِن خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔صوبائی وزیر نے وہاں پر مفت آٹا تقسیم کے عمل،ڈیٹا کے اندراج،خواتین،بزرگ شہریوں کے لئے بیٹھنے کے انتظامات،سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیااور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او شائستہ ندیم، اے ڈی سی(آر) مطاہر امین حیات وٹو،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،ڈی ایف سی مرزا رمضان احمد،سی ای او ایجوکیشن اشفاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب امتیاز احمد سوبھی اور ریونیو عملہ موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو ضلع خوشاب میں فری ڈسٹری بیوشن آٹا پوائنٹس کی تفصیل،آٹا تقسیم کے اہداف اور اب تک تقسیم ہونے والے آٹا کی تفصیل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے آٹا پوائنٹ پر موجود خواتین اوردیگر افراد سے آٹا کی فراہمی کے بارے دریافت بھی کیا۔صوبائی وزیر نے آٹا پوائنٹ پر وزن کنڈا کی عدم دستیابی پر ڈی ایف سی کوآٹا پوائنٹ پر وزن کنڈا فوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version