بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ پاکستان کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پاکستان کے دورے کیلئے اپنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کرینگے ، ٹام لیتھم کی 2021 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، اعلان کردہ سکواڈ میں ٹیم کے مستقل کپتان ٹم سائوتھی، کین ولیمسن، گیلن فلپس، مچل سانٹر، ڈیون کانوائے، فن ایلن، مائیکل بریسویل اور لوکی فیرگوسن جیسے سینئر و تجربہ کار کھلاڑی شامل نہیں ہیں

ان تمام کو بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کیلئے کلیئرنس دیدی ہے، آئی پی ایل کا آغاز 31 مارچ سے ہو رہا ہے، سکواڈ میں دو نئے کھلاڑیوں چاڈ بوس اور ہینری شپلی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ سکواڈ میں جمی نیشام کی بھی واپسی ہوئی ہے، دورہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ کیوی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، ٹام لیتھم (کپتان وکٹ کیپر)، چاڈ بوس، مارک چیپمین، میٹ ہینری، بین لیسٹر، ایڈم میلان، ڈیرل مچل، جمی نیشام، راچین رویندرا، ٹم سیفرٹ، ہینری شپلی، اش سودھی، ویل ینگ، ڈین کلیور، کول میکونچی اور بلیئر ٹیکنر۔

اشتہار
Back to top button