بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل تین بجے ہوگا، پی ٹی آئی سینیٹرز بھی شرکت کرینگے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں امن و امان، اقتصادی چیلنجز اور قومی اداروں کی تکریم سمیت 8 نقاط پر بحث کی جائے گی، حکومت کی تبدیلی کے بعد پہلی دفعہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرز بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس سے قبل پی ٹی آئی سینیٹرز کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دو بجے ہو گا۔

واضح رہے عمران خان کی عدالت پیشیوں اور زمان پارک میں ہونے والے پولیس آپریشن کے بعد سیاسی صورتحال کشیدہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے بدھ 22 مارچ کو طلب کیا تھا، اجلاس میں خارجہ پالیسی، معاشی صورتحال اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے معاملات زیر بحث آئے تھے۔

اشتہار
Back to top button