بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حرف آخر نہیں، رانا ثنا اللہ

 وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما  رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بالاخر گرفتار ہو ہی جانا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جو پنجاب میں حکومت بنائے گا وہ عام انتخابات کے نتائج کو بھی ڈکٹیٹ کرے گا اور یہ تینوں صوبوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے تحفظات پر پارلیمنٹ میں بات کرنا اور قرارداد پیش کرنا، ان کا سیاسی اور آئینی حق ہے، پارلیمنٹ میں آج اس پر بات ہوگی، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ حرف آخر نہیں،  وہ اس پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ محمد خان بھٹی کی بات 100 فیصد درست ہے، اگر کوئی تحقیقات کرنا چاہے تو وہ ازخودنوٹس سے بھی ہوسکتی ہے۔عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو بلآخر گرفتار ہو ہی جانا ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟

اشتہار
Back to top button