قومی
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، تین جوان شہید
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے KHUTTI میں گزشتہ رات سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستے مسدود کر دیئے۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔تاہم فائرنگ کے تبادلے میں تین جوانوں حوالدار محمد اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمد عیسیٰ نے جام شہادت نوش کیا۔