بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ، علی امین گنڈا پور، مراد سعید، شبلی فراز پر مقدمات درج

اسلام آباد میں عمران خان کی توشہ  خانہ کیس میں پیشی پرتوڑپھوڑ کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 جرائم کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ پی ٹی آئی کے 50 کے قریب گرفتار ورکرز اور مطلوب رہنماؤں پردرج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامرکیانی، اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی اعوان اور  حسان نیازی سمیت 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر  کے  مطابق  پولیس چیک پوسٹ کو  نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور  شیشے توڑے گئے، جلاؤ گھیراؤ،  پتھراؤ  اور  جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار  کیےگئے، پولیس کی 2  گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او  گولڑہ کی  سرکاری گاڑی کو  نقصان پہنچایا گیا۔ایف آئی آر کے متن  کے مطابق پستول، 20 ہزار روپے، 8 پولیس ملازمین کی اینٹی رائٹ کٹ چوری کی گئیں۔

اشتہار
Back to top button