قومی
پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس گاڑی پر حملہ، زمان پارک میں دوبارہ سکیورٹی بیرئیرز قائم
پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کارکنوں نے ایک بار پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، کارکنوں کی جانب سے سکیورٹی بیرئرز بھی دوبارہ بنانے شروع کر دیئے گئے۔تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے رات گئے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑی پر حملہ کر دیا، مشتعل کارکنوں نے ڈنڈوں اور پتھروں سے سرکاری گاڑی پر دھاوا بولا، پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر کنارے لگا حفاظتی جنگلہ بھی توڑ دیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکن میڈیا نمائندگان سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔واضح رہے کہ چند گھنٹوں کے دوران پولیس کی ٹیموں پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے یہ تیسرا واقعہ ہے۔