بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

آزاد کشمیر میں زیتون کی کاشت کا منصوبہ، ضلع مظفرآباد میں زیتون کے پودہ جات کی ترسیل کا افتتاح

ضلع جہلم ویلی کے لیے 8800 زیتون کے پودہ جات اورمظفرآباد کے لیے 7100 تقسیم کیے گئے

سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب نے ضلع مظفرآباد میں زیتون کے پودہ جات کی ترسیل کا افتتاح کر دیا۔ محکمہ زراعت کے زیر کار  وفاقی حکومت کے  زیتون کی   کاشت  کے منصو بے  کے تحت ضلع مظفرآباد کے لیے 7100 جبکہ ضلع جہلم ویلی کے لیے 8800 زیتون کے پودہ جات نائب ناظم زراعت توسیع کے دفتر مظفرآباد میں وصول کیے  گئے۔

سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب کو منصوبہ کے پراجیکٹ انچارج سردار زرین خان اور سائنٹفک آفیسر سلمی انجم نے پودہ جات کی اقسام کے حوالہ سے بریف کیا۔ اس موقع پر سردار جاوید ایوب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر زیتون کی پیداوار کے لیے موزوں علاقہ ہے۔ جلد ہی کرولی کے مقام پر زیتون کی 10مختلف اقسام کے 300 پودہ جات کا mother block تنصیب کیا جائے گاتاکہ مستقبل میں زیتون کے پودے اِنہیں اقسام کی بڈووڈ حاصل کر کے تیار کیے جا سکیں۔ سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ادارہ جات کو پودہ جات فراہم کرنے کے ساتھ MOU دستخط کیے جائیں جس کے تحت اوائل کے 3سال محکمہ زراعت کی جانب سے technical back stopping کی جائے گی جس کے بعد ادارہ خود پودہ جات کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔

سیکرٹری زراعت نے ہدایت کی کہ پودہ جات جلد زمینداران کو فراہم کیے جائیں۔ اظہار فارم چکوال سے لیے گئے اِن پودہ جات کی کوالٹی پر سیکرٹری زراعت نے اطمینان کا اظہار کیا اور زمینداران کو پودے بھی دیے۔

اشتہار
Back to top button