بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نور پور تھل نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل علیزہ ریحان نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈھمک تھل میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ہیڈماسٹرز اور ٹیچرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کا کہنا تھا کہ حکومت سرسبزپاکستان پروگرام کے تحت قومی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کےلیے بھرپورکردار ادا کررہےہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہمیں من حیث القوم اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک علی معروف کہاوڑ نے اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل نور پور تھل کی طرف سے جاری شجرکاری مہم بارے بریف بھی کیا ۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button