بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران سےگوادر کیلئے  بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز ہوگیا

  ایران سےگوادر کیلئے  بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز ہوگیا۔کیسکو چیف عبدالکریم جمالی کا کہنا ہے کہ  نئی ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی گوادرکو ملناشروع ہوگئی ہے، نئی ٹرانسمیشن لائن سےگوادر، پسنی، جیوانی اور ماڑہ کو  بجلی فراہم کی جائےگی۔

کیسکو چیف نے بتایا کہ گوادرکو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پاکستان اور ایران میں معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت ایران کے شہر جیکی گور سے مکران کو پہلے ہی 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button