بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مریم نواز کےکاغذات نامزدگی ان کے وکیل ایڈووکیٹ محمداسماعیل نے جمع کرائے ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی173 لاہورکے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے ہیں۔گزشتہ عام  انتخابات 2018 میں اس حلقے سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے جب کہ ن لیگ کے عرفان کھوکھر 27 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

اشتہار
Back to top button