تحریک انصاف ٹریڈرونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدرراجہ سکندر کے زیر انتظام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی اور انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے "رول آف وویمن فار برائیٹ پاکستان "کےعنوان سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا, تقریب کی مہمان خصوصی یاسمین فاروقی تحریک انصاف کی بانی خواتین لیڈر تھیں , تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا , میزبانی کے فرائض رابعہ اختر اور روبینہ اکبرنے سر انجام دئیے,تقریب کےدوران سئنیر صحافی فوزیہ شاہد,رابعہ بصری , روحی طاہر,فاخرہ قیوم,ستارہ یاسین,طاہرہ ظہیر,پروین رہنمائی , روحی طاہر, عفت,ثریا بی بی, صائمہ ایڈووکیٹ, کرکٹر عروج ایمائل,لیکچررروبانہ وقار,ڈاکٹرانیقہ,کائنات شاکر,فرزانہ عبدالحمید, صحافی مریم صدیقہ،صحافی انیلہ محمود , ودیگرکو اپنے شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر اعزازی شیلڈزاور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا,اس موقع پرتحریک انصاف ٹریڈرونگ ڈسٹرکٹ کے صدرراجہ سکندر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ماؤں بہنوں بٹیوں کو سلام پیش کرتاہوں,میں اپنے ملک کی بقاء کی جنگ لڑرہاہوں
میرے ورکر میرے ماتھے کا جھومر ہیں,عورت کی عزت کرنا سیکھیں, خواتین کا ہر شعبہ میں نمایاں کردار قابل تحسین ہے،خواتین کومواقع و وسائل کی فراہمی ان کا بنیادی ہے.خواتین کی جدوجہد کا حصہ بننے میں فخر محسوس کرتاہوں,کیوں کہ یہی عورت میری ماں بہن بیٹی بھی ہے۔نبیلہ شاہد ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ ہر دن خواتین کا دن ہے , خواتین کے بنا کوئی گھراور ادارہ مکمل نہیں, کبھی مایوس نہ ہوں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا سیکھیں,اپنی اہمیت کو سمجھیں, اپنی خوداعتمادی میں اضافہ کریں , ہم خواتین ہی اس
ملک کی تقدیر بدلیں گی,پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہرنے کہا کہ خواتین خود کو منوائیں ,جب تک آپ اپنی ذات کو تسلیم نہیں کرینگے اس وقت تک آپ دوسروں کے لئیے کچھ نہیں کرپائیںگے,ہر انسان کو ایک مقصدکے لئے بھیجا گیا اس مقصد کوپہچانیں, یہ ملک بہت قربانیوں سے بنا اس کی قدر کریں, اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں کیوں کہ بہترین تربیت یافتہ نوجوان نسل نے ہی کل اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے, کرسیوں کی جنگ کے بجائے مل کر ملک کےلئیے کام کریں
سابق ممبر صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ نے کہا کہ خواتین اپنی قدر کرنا سیکھیں , اسلام میں خواتین کواہم مقام دیاگیا,باہرکے ممالک کی بانسبت پاکستان کی خواتین زیادہ خودمختار ہیں, ہم سب خواتین کو مل کرملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرنا ہوگا۔تقریب کے بہترین انعقاد پر خواتین نےتحریک انصاف ٹریڈرونگ ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے صدرراجہ سکندر کا بے حد شکریہ ادا کیا , ان کی مثبت کاوشوں کو بےحد سراہااور انھیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔