کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا وزٹ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا وزٹ کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا، اسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان محمود،ایم ایس ڈاکٹر آ صف محمو د قاضی،ڈاکٹر جاوید اور ڈاکٹر طاہر حیات بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر نے وزٹ کے دوران نرسری، انڈور فارمیسی، ایمرجنسی فارمیسی، میل ایمرجنسی وارڈ،بلڈ بنک اور تھیلیسیمیا سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیااور وارڈ ز میں موجود مریضوں سے ادویات کی دستیابی کے بارے دریا فت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ھوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف محموداحمدقاضی نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو مختلف ضروری اموربارے بریف بھی کیا۔

Exit mobile version