ڈویژنل کمشنر سرگودھا نے جشن بہاراں خوشاب کا افتتاح کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے اپنے دورہء خوشاب کے دوران کشمیر پارک جوہرآباد میں جشن بہاراں خوشاب کاافتتاح کردیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،ڈی پی او شائستہ ندیم،اے ڈی سی (آ ر) مطہر امین حیات وٹو، اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خو شاب نعمان محمود،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل علیزہ ریحان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر بخشیش حیدر،ڈی ایف او خوشاب سید عامر عباس شا ہ، چیف آفیسر ایم سی حراء جاوید بلوچ اور دیگر محکموں کے افسران،معززین اور فیملی فیسٹول پر آئی ہوئی خواتین اور بچے کثیر تعد اد میں موجود تھے۔ا س موقع پر ڈویژنل کمشنرنے فیتہ کاٹ کر فیملی فیسٹول کاافتتا ح کیا اور بعدازاں کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے موسم بہارکے پودے لگائے،فیملی فیسٹول میلہ کشمیر پارک میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور صنعت زار کی جانب سے ہینڈ پروڈاکٹس،گو رنمنٹ ہائی سکول ایجوکیشن کی جانب سے سا ئنس ماڈلز،کیلی گرافی،فاریسٹ کی جانب سے مختلف انواع واقسام کے پودے،فلاور شو،ریسکیو 1122ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایمرجنسی ایکوئمنٹس،لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے فینسی اورخوبصورت جانور،جانوروں کے چارے کی مختلف مصنوعات،محکمہ ءبہبو دآبادی کی جانب سے آگاہی میٹریل،این جی اوز اور کمیونٹی کی جانب سے فوڈ اور دیگر مصنو عات کے سٹالز کی نمائش کی گئی تھی۔ڈویژنل کمشنر نے فیملی فیسٹول کے انعقا د پر ضلعی انتظامیہ کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد سے ضلع خوشاب کے لوگوں کو تفریح کے بہترین مواقع میسر ہوئے ہیں۔کمشنر نے تمام سٹالز کا معائنہ کیا۔ قبل ازیں ڈویژنل کمشنر کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قو می ترانہ پڑھا گیا ۔بعدازاں ڈویژنل کمشنر نے وہاں سکول کے بچوں سے انکے اپنے حصے کاپودا لگانے اور اسے سوشل میڈیا پرا ٓگاہی کیلئے شیئر کرنے کا وعدہ بھی لیا۔

Exit mobile version