خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کا نوشہرہ میں غیر قانونی مائننگ کا نوٹس

  غیر قانونی مائننگ روکنے کے لئے ڈی جی معدنیات کو کارروائی کا حکم

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے ضلع نوشہرہ میں غیر قانونی مائننگ کا نوٹس لے لیا۔ غیر قانونی مائننگ روکنے کے لئے ڈی جی معدنیات کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر صحت، ٹیکنالوجی و ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک اور معدنیات کے صوبائی وزیر حاجی غفران نے غیر قانونی مائننگ پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے اور متعلقہ محکمہ اور نوشہرہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزراء نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کے لئے مختص زمینوں سے غیر قانونی مائننگ انتہائی نقصان دہ اور منصوبوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے غیر قانونی مائننگ جاری ہے اور محکمہ صرف خطوط لکھنے پر ہی اکتفا کرتا ہے اور کوئی عملی کارروائی نہیں ہو سکی۔ غیر قانونی مائننگ روکناصوبائی حکومت، محکمہ معدنیات اور نوشہرہ انتظامیہ کے لئے کڑا چیلنج ہے۔

Exit mobile version