بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے ڈاڈیوالہ کے علاقے میں مقابلے کے دوران 6 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق لکی مروت کے علاقے ڈاڈیوالہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جہاں دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد پولیس چوکی عباسیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمدکیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button