بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفارتخانے کی ناظم الامورکی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پینگ چنکسو نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں، اقتصادی و مالیاتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا

وفاقی وزیر خزانہ نے مشکل وقت میں پاکستان کیلئے چینی قیادت کی حمایت کو سراہا۔اسحاق ڈار نے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور کو معاشی پالیسیوں سے آگاہ کیا، معزز مہمان چینی حکومت کی پاکستان کو مسلسل حمایت کا یقین دلایا، چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پینگ چنکسو نے حکومتی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور نے مالیاتی تعاون کا یقین کرایا، چین کی جانب سے آئندہ جلد ہی مالیاتی تعاون کیا جا سکتا ہے، دونوں فریقین نے سی پیک منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اشتہار
Back to top button