قومی
صدر نے خود کو تحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر آئین کو پائوں تلے روندا، مولانا فضل الرحمان
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے صوبوں کے انتخاب کیلئے تاریخ دینے کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی آ گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صدر عارف علوی نے خود کو بادشاہ سلامت اور تحریک انصاف کا ورکر سمجھ کر آئین کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اس کی صریحاً خلاف ورزی کی ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عارف علوی نے گورنرز اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کی ہے، یہ واضح مس کنڈکٹ ہے اور الیکشن کمیشن اس کو چیلنج کرے۔
واضح رہے صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔