اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سر چشمہ رشدوہدایت ہیں، سید امتیاز حسین شاہ گردیزی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پیرطریقت سید امتیاز حسین شاہ گردیزی سجادہ نشیں آستانہ ء عالیہ شاہ سچیار اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لئے سر چشمہ ء رشدوہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکس کنٹری ڈائریکٹر یو این او ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرا کے ڈیرہ پیلووینس پر منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وسلم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ملک ارشد احمد جسرا، ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہر رضا بگھور ، ایکس ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن سنٹر اسلام آباد ملک عبدالماجد جسرا، سابق ناظم یو سی جمالی بلوچاں سردار علی حسین خان بلوچ ، سابق ناظم یونین کونسل رنگپوربگھور ملک غلام جعفر خان بگھور، سابق ناظم یوسی اربن نورپورتھل ملک صفدر حیات اعوان ، لاہور کی معروف سماجی شخصیات رحمت علی ، ملک قذافی، علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیات ملک صابر حسین جسرا، ملک شہیر واحد جسرا، ملک محمد اقبال سنبل، ملک صفدر اعوان ،ملک امتیاز حسین بگھور، ملک عبدالقدیرواگھرا ، ملک نواب عادل بوڑانہ اورملک محمد زبیر واگھرا بھی زینت محفل تھے۔ پیر سید امتیاز حسین شاہ گردیزی نے کہا کہ سیرت مصطفی ا صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر ہر پہلو ہمارے لئے مینارہ ء نور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین نے اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہو کر دین متین کی ترویج کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں جو کہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہے ۔ پیر طریقت نے کہا کہ ایسی بابرکت محافل کا انعقاد کر کے ہمیں اپنے دلوں کو منورکرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترم ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرا بہت خوش قست ہیں جنہوں نےایسی روحانی، وجدانی اور عرفانی محفل پاک کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر معروف نعت خواں حافظ یاسر گولڑوی اوران کے ساتھیوں نے سرور کائنات، فخر موجودات، سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت بھی پیش کیے ۔ آخر ڈاکٹر ملک عبدالواحد سرہ کے والد محترم اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی مانگی گئی اور شرکائے محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔

Exit mobile version