پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر پہلی جیت حاصل کرلی

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز کو اتبدائی تین میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی مل گئی۔کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس طرح کراچی کی ٹیم 67 رنز  سے میچ جیت گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کراچی کنگز کے بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا، مرزا طاہر بیگ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 23 اور سکندر رضا نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور عماد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

Exit mobile version