دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 50 ہزارکیوسک رہا
واپڈا نے مختلف دریاوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔
اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخرج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 800 کیوسک، اخراج 16 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 200 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1473.54 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.032 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.20، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.766 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ ہے۔