یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی آڈیو لیک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے فون پر کہہ رہی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہوگئے ہیں ؟
اس پر غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ ابھی تک نہیں ملے آرڈر ، یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسےہی ہوں گے، مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان سائن کرتے ہیں اس پر۔
غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے، وہ تو کورٹ ٹائم کے بعد ہی کرتے ہیں۔
یاسمین راشدکا کہنا تھا کہ اچھا وہ خان صاحب کافی کنسرن تھے ناں، غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اچھا ٹھیک ۔
یاسمین راشد نےکہا کہ میری خبرکے مطابق آرڈر نہیں ملے ابھی تک، اس پر غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ جی ابھی تک نہیں، وہ آجائیں گےرات کو، رات کو ڈاک سائن ہوکر آجاتی ہے۔
یاسمین راشد نے قہقہہ لگاتے ہوئےکہا کہ ہماری رات آج خاموشی سےگزر جائےگی، میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں۔
غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اللہ خیرکرےگا۔