اسلامی تنظیم آزادی کی معراج عالم ﷺ کے موقع پر اہل اسلام کو دلی مبارکباد اور شہدائے کشمیر کو شاندار خراج عقیدت

سری نگر 17فروی :- اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان اور حریت پسند رہنما محمد عمیر نے معراج عالم ﷺ کے موقع پر اہل اسلام کو بالعموم اور مسلمانان کشمیر کو بالخصوص پُر خلوص اوردلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 1440 سال قبل جناب پیغمبر آخر الزماں ﷺ نے مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ پھر وہاں سے مقام قاب و قوسین اور لامکان تک کا جو سفر فرمایا تھا اسے اسلامی اصطلاح میں اسریٰ اور معراج کہا جاتا ہے۔

تنظیم کے ترجمان اور حریت پسند رہنما محمد عمیر نے کہا کہ معراج عالم ﷺ رسول رحمت ﷺ کا ایک عملی معجزہ ہے جسے تا قیا م قیامت یادگار کے طور پر منایا جاتا رہےگا اور فکر و نظر کے نئے نئے گوشے اس سے اجاگر ہوتے رہیں گے۔

Exit mobile version