بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

عاکف سعید کا سٹاک ایکسچینج میں نئے ٹریڈنگ انجن معتارف کرنے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال

پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین عاکف سعید نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے ٹریڈنگ اینجن (NTS) کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بروکریج انڈسٹری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ چیئرمین کے ہمراہ ایس ای سی پی کے کمشنر سکیورٹیز مارکیٹ عبدالرحمٰن وڑائچ، ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت جبین ، اور ، سکیورٹیز پالیسی مارکیٹ کے سربراہ آصف اقبال شامل تھے۔

بروکریج ہاؤسز کے نمائندوں نے چیئرمین ایس ای سی پی اور ان کی ٹیم کو ٹریڈنگ ٹرمینل (جے ٹی ٹی) اور دیگر منسلک سسٹم کی ٹیسٹنگ کے دوران درپیش آنے والے مسائل اور چیلنجز اور تجربات سے آگاہ کیا ۔ پی ایس ایکس کی جانب سے نئئ ٹریڈنگ انجن کے فنکشنلٹیز کی جانچ کے لیے ٹیسٹنگ کے نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس میں این ٹی ایس کے کامیاب آغاز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسلسل تعاون اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ مزید، انہوں نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کا بروقت اور ہموار آغاز نئی مصنوعات کے تعارف، ڈیریویٹیو مارکیٹ کی ترقی، اور پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ کی مجموعی پیشرفت کے لیے اہم ہے۔

اشتہار
Back to top button