قومی
جڑواں شہر بڑی تباہی سے بچ گئے، دو انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حساس ادارے کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔