موضع روڈہ میں اعوان برادری اور فقیر برادری کے مابین لڑائی جھگڑے اور رنجشیں ختم ہو گئیں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن ملک شاکر بشیر اعوان اور ملک جاوید کلو کی کاوشوں رنگ لائیں ۔ موضع روڈہ میں اعوان برادری اور فقیر برادری کے مابین لڑائی جھگڑے اور رنجشیں ختم ہو گئیں ملک شاکر بشیر اعوان اور ملک جاوید کلو نے دونوں برادریوں میں صلح کروا دی ۔ اس موقع پر ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ صلح گو انسان کو اللہ پاک پسند کرتے ہیں ۔ صلح کی تقریب میں معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے دونوں برادریوں میں صلح کروانے پر ملک شاکر بشیر اعوان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ صلح کی تقریب کے آخر میں دونوں برادریوں کی خوشحالی ، بحالی اور اتفاق کے لیے دعا کی گئی ۔

Exit mobile version